راولپنڈی :(بیورورپورٹ)توہین عدالت پر وکیل کو ایک ماہ قید، پاکستان بار کی مداخلت پر عدالت نے سزا واپس لے لی۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا ئی،عدالتی حکم کے بعد پولیس نے حراست میں لے لیا،بعدازاں ہائی کورٹ راولپنڈی بار اور پاکستان بار کونسل کی مداخلت پر معاملہ حل کر لیا گیا۔
پاکستان بار کونسل کے حسن رضا پاشا اور ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر ملک جواد خالد کی درخواست پر توہین عدالت کے احکامات منسوخ کر دئیے گئے،عدالتی احکامات کی منسوخی پر فاضل صدیقی کو رہا کر دیا گیا۔
وکیل کو ایک ماہ قید،گرفتار، پاکستان بار کی مداخلت پر سزا واپس،رہائی
















