سیاستدانوں نے اقتدارکیلئے تمام اصول توڑدیئے،شاہد خاقان عباسی


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم و سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے سیاستدانوں نے اقتدارکیلئے سارے اصول توڑ دیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہدخاقان عباسی کہا آئین توڑ کر اور جبر سے ملک نہیں چلتے، پارلیمان عوام کا نمائندہ نہیں ،2تہائی اکثریت پیسے دے کر پہنچی،بدقسمتی ہے ایسے لوگ عوام کے فیصلے کر رہے ہیں،الیکشن چوری ہونے سے ملک میں سیاسی انتشارہی ہوگا۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی نے کہاملکی نظام کو بدلنا ہے، جب سیاست دوسرے کو جیل میں ڈالنے کا نام ہو تو ملک کا نقصان ہوتا ہے، حکمران عوام کی تکالیف کو سمجھیں، ملکی حالات کو بہتر کرنے کےلئے اپنا حصہ ڈالنا ہے،عوام تینوں بڑی جماعتوں سے مایوس ہیں،متبادل چاہیے۔