جمہوریت بہترین انتقام،والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا،بلاول بھٹو

لندن(مشرق نیوز)چیئرمین پی پیبلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے جمہوریت بہترین انتقام ہے،والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بےنظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، پاکستان میں خواتین کے آگے آنے کیلئے راستہ کھولا، پنجاب کی وزیراعلیٰ بھی خاتون ہیں،بےنظیر بھٹو کی زندگی پاکستان کا مستقبل بہتر بنانے کیلئے صرف ہوئی،پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، آزاد عدلیہ اور صحافت سے وابستہ ہے

بلاول بھٹو نے کہاعوام بہتر مستقبل کا مطالبہ کرنے کیلئے حق بجانب ہیں،نیب ڈریکونین لا کے مخالف ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی نے صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو بہتر بنایا،بلوچستان میں سکیورٹی صورت حال قابل تشویش ہے۔