نیویارک(خواجہ فاروق)پاکستان نے کہاہے کابل سے ہونےوالی دہشتگردی پر تشویش ہے،اقوام متحدہ افغانستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تعاون کرے۔
،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،انتونیو گوتریس نے پاکستان کے امن مشنز میں کردار اور اقوامِ متحدہ میں سرگرم شمولیت پر شکریہ ادا کیا،اسحاق ڈار نے کہامسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے،فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان دو ریاستی حل کا حامی ہے،پاکستان اقوامِ متحدہ چارٹر ، کثیرالجہتی سفارتکاری کے اصولوں پر کاربند اورسلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر عالمی امن و استحکام کے فروغ کےلئے پرعزم ہے۔
دریں اثنا وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی ،دو طرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر بات چیت کی گئی، دونوں رہنماوں نے سی پیک کے دوسرے فیز پر تبادلہ خیال اورتعاون وسیع کرنے کا عزم کیا،اسحاق ڈار نے کہا چین سے تعلق کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے،وانگ یی نے کہاچین بنیادی ایشو اور سماجی و اقتصادی ترقی میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















