ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن کی اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا سے شادی کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں کریتی سینن اور کبیر باہیا ایک ساتھ دہلی کے ایئر پورٹ پر دکھائی دیئے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ دہلی کبیر باہیا کے والدین سے ملاقات کیلئے گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 34 سالہ کریتی سینن کاروباری خاندان کے چشم و چراغ 25سالہ کبیر باہیا کے ساتھ رواں سال ہی شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کے ایک دوسرے کے ساتھ رومانوی تعلقات ہیں جن کی تصدیق میں جوڑے کی تفریحی مقامات پر سیاحت اور ہوٹلز میں ایک ساتھ کھانا کھاتے ہوئے تصویریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں۔
کریتی سینن اور کبیر باہیا کی شادی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں

















