اسلام آباد: (بیورورپورٹ) غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا غزہ کی صورتحال پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، امید ہے رواں ماہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائےگا،اجلاس کےلئے تاریخوں اور مقام کا تعین کیا جارہا ہے، غزہ کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، عرب لیگ نے اپنا اجلاس فائنل کردیا ، عرب لیگ کا اجلاس مصر میں بلایا گیا ۔
غزہ کی صورتحال پر OICکا غیر معمولی اجلاس بلانے کا فیصلہ



















