پاکستان کا سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت، فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کےلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ،ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے اسرائیلی وزیر اعظم کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کی،اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کےلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا،سعودی وزیر خارجہ نے مملکت کے تقدس اور حرمت کے دفاع میں پاکستان کے دیرینہ اور مستقل حمایت پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا،دونوں رہنماو¿ں نے غزہ کی تازہ صورتحال پر غور و خوض کےلئے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر بلانے پر اتفاق کیا۔