UNODCکے زیر اہتمام منشیات و جرائم کےخلاف تربیتی ورکشاپ

لاہور:(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس اور منشیات و جرائم کےخلاف اقوام متحدہ کے ادارے یو این او ڈی سی (UNODC)کے زیر اہتمام 2 روزہ تربیتی ورکشاپ ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ورکشاپ میں انسانی سمگلنگ، غیر قانونی ٹریفکنگ اور آرگنائزڈ جرائم کے متاثرین کی معاونت کےلئے وکٹم سپورٹ افسران کو آگہی و تربیت فراہم کی گئی، اس موقع پر ڈی آئی جی پی ایچ پی/ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے شرکا کو انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ٹریفکنگ کےخلاف قومی و بین الاقوامی قانونی فریم ورک سے آگاہ کیا جبکہ ایس ایس پی ندا عمر چٹھہ نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد، وکٹم سپورٹ افسران کے کردار اور ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

ماہرین نے کہا ورکشاپ کی مدد سے جرائم و استحصال کا شکار افراد کی مو¿ثر مدد اور بحالی یقینی بنائی جا سکے گی، بیرسٹر حسنین ملک، وقار حیدر اعوان، شگفتہ شاہ، روبینہ شاہین نے متاثرین کی شناخت، بنیادی حقوق قانونی، سماجی اور عملی پہلووں پر تفصیلی بریفنگ دی، ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکیسیز کی موثر رپورٹنگ کےلئے شرکا کو عملی مشقوں، کیس سٹڈیز کے ذریعے مختلف منظرنامے فراہم کیے گئے، تربیتی ورکشاپ کے شرکا میں سرٹیفکیٹس اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔