لاہور: (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت لاہور سمیت صوبہ بھر میں 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں،سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر کے ذریعے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کی بچت ہو گی، لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تیزی سے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، تمام سمارٹ پولیس سٹیشنز سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول اور ایس او پیز پر فنکشنل ہوں گے۔
عثمان انوار نے کہالاہور پولیس کے تمام سمارٹ پولیس سٹیشنز سرکاری اراضی پر ماضی کی نسبت کم لاگت میں تعمیر کئے جا رہے ہیں، لاہور پولیس کے کرایوں کی بلڈنگز میں قائم 10 پولیس سٹیشنز قبل ازیں کروڑوں روپے کرایوں کی مد میں ادا کر رہے تھے، سرکاری اراضی پر 10 سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سے قومی خزانے کو سالانہ 2 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد کی بچت ہوگی، آئی جی نے کہا سمارٹ پولیس سٹیشنز گنجان آباد علاقوں میں1سے 2 کنال اراضی پر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔
سمارٹ پولیس سٹیشنز کی تعمیر سے قومی خزانے کو کروڑوں کی بچت ہو گی،آئی جی پنجاب
















