لاہور: (اپنے رپورٹر سے) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پارلیمان صرف قانون ساز ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے انجن ہیں، معیاری صحت و تعلیم تک رسائی یقینی بنانا ناگزیر ہے،موسمیاتی تبدیلی، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا، اقتصادی ترقی ترجیحات ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں سی پی اے کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مواقع موجود ہیں، جنوب مشرقی ایشیا کو غربت، عدم مساوات جیسے مسائل درپیش ہیں، چیلنجز پر قابو پانے کیلئے سرحدوں سے بالاترعلاقائی تعاون و مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،قانون سازی کے ذریعے افراد کو بااختیار و معاشرے کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا علاقائی تعاون کو فروغ ،جمہوری روایات، عوامی اعتماد اور آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے کام کریں گے،کانفرنس میں دیا گیا پلان تمام ممالک کی ترقی کےلئے کردار ادا کرے گا،پارلیمانی سفارت کاری سے حکومتوں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔
ملک احمد خان نے کہا سی پی اے لاہور چارٹر کے ذریعے کوشش کریں گے تمام پارلیمنٹ اپنے لوگوں کی ترقی کےلئے کام کریں، گرین انفراسٹرکچر ، موسمیاتی تبدیلی کےلئے پلاننگ ترتیب دیں گے، خواتین، نوجوان، معذور، اقلیتوں کی پارلیمنٹ میں برابری کی بنیاد پر نمائندگی یقینی بنائیں گے،آرٹیفیشل انٹیلی جنس اہمیت اختیار کر گئی، مستقبل میں انتہائی اہم کردار سامنے آئے گا،سی پی اے کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے سپیکرز اور وفود لاہور شہر سے اچھی یادیں لے کر واپس جائیں گے۔
چیلنجز پر قابو پانے کیلئے سرحدوں سے بالاترعلاقائی تعاون کرنا ہوگا،گیلانی
















