راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)احتجاج مقدمات ،بشریٰ نے پولیس کو جوابات دینے سے انکار کردیا۔
پولیس ٹیمیں بشریٰ کوراولپنڈی میں درج 20 مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کےلئے جیل پہنچیں اور حالیہ احتجاج کے مقدمات میں باضابطہ طور پر شامل تفتیش کیا، بشریٰ نے پولیس سوالوں کے جوابات بانی پی ٹی آئی کےساتھ مشاورت سے مشروط کردئیے،بشریٰ نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بیان دینے سے انکار کردیا، تفتیشی افسروں میں انسپکٹرز افضل، یعقوب شاہ، راشد کیانی، ممتاز و دیگر شامل تھے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی،فیصل فرید چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا درخواست گزار سابق وزیراعظم اور جعلی مقدمات میں اڈیالہ جیل میں سزا بھگت رہے ہیں، فیملی ، وکلا سے جیل میں ملاقات کےلئے باقاعدہ شیڈول دیا گیا ، بشریٰ بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید ہیں،28 جنوری کو عدالت نے حکم دیا کہ قواعد و ضوابط (ایس او پی) کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات کرائی جائے تاہم ملاقات نہیں کرائی گئی،درخواست میں کہا گیا جیل حکام کی جانب سے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
احتجاج مقدمات ،بشریٰ کاپولیس کو جوابات دینے سے انکار
















