فوج اور قوم استحکام پاکستان کےلئے ایک ہیں،طاہر اشرفی

لاہور:(اپنے نمائندے سے )چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے کہاہے غزہ کا ایک پتھر بھی اسرائیل ،امریکہ کو نہیں دیا جا سکتا،مسئلہ فلسطین کا آزاد اور خود مختار ریاست کے سوا کوئی حل قبول نہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہاعالم اسلام کے ردعمل کے بعد امریکی صدر بیان سے پیچھے ہٹتے نظر آ رہے ہیں،غزہ نے 50 ہزار شہادتیں دیں لیکن ایک انچ نہیں چھوڑا،پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خوش آمدید کہتے ہیں، ملک معاشی طور پر مستحکم ،سرمایہ کاری ہو رہی ہے،فوج اور قوم استحکام پاکستان کےلئے ایک ہیں۔