14لاکھ کیسز نمٹانے کیلئے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ

لاہور:( کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ زیر التوا کیسز نمٹانے کیلئے دن رات عدالتیں لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رائے مانگ لی۔

پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں 14لاکھ سے زائد کیسز زیر التوا ئ،ماتحت عدالتوں میں ججز کی 700سے زائد آسامیاں خالی ہیں،ڈی جی ڈائریکٹریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بطور چیئرمین نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی پنجاب کی ماتحت عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے خاتمے کےلئے عدالتوں میں ڈبل شفٹ شروع کرنے کے خواہشمند ہیں،پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز تجویز پر اپنی رائے دیں۔