اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے سمیت اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اوورسیز کو ووٹ کا حق دینے سمیت اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے گئے،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ 14 فروری کو تمام مقدمات کی سماعت کرے گا۔

سندھ کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، کنٹونمنٹ زمینوں ،رحیم یار خان میں مندر پر حملے ، مسیحی برادری کیلئے عملہ صفائی کی نوکریاں مختص کرنے ،اوورلوڈڈ کمرشل گاڑیوں پر پابندی کے کیسز شامل ہیں۔