لاہور: (کورٹ رپورٹر)پی ٹی آئی ،،سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیم نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچر سمیت دیگر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائردرخواست میں صوبائی حکومت ،چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا پیکا ترمیمی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19اے کی خلاف ورزی ہے، ایکٹ میں فیک نیوز کی تعریف نہیں بتائی گئی ،ہر خبر کو فیک نیوز بنا کر سیاسی بنیادوں پر کارروائیاں ہوں گی،ہائیکورٹ پیکا ترمیمی ایکٹ کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دے۔
پی ٹی آئی، سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیم نے پیکا ایکٹ چیلنج کردیا
















