شمالی وزیرستان میں آپریشن ، دہشتگردی میں ملوث افغان شہری ہلاک

راولپنڈی: ( ) شمالی وزیرستان میں آپریشن ، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی میں ملوث افغان شہری کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک افغان شہری کی شناخت لقمان خان عرف نصرت ولد کمال خان کے نام سے ہوئی۔

لقمان خان ضلع سپیرا، صوبہ خوست، افغانستان کا رہائشی تھا، ہلاک دہشتگرد کی نعش کی حوالگی کیلئے عبوری افغان حکومت کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ایسے واقعات میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، امید ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، توقع ہے افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال سے روکے گی۔