لاہور:( اپنے رپورٹر سے)پنجاب اسمبلی میں پہلی سی پی اے کانفرنس کے مندوبین نے ماحولیاتی تبدیلی ، کرپشن ،معاشی بد حالی ،گورننس ،بڑھتی آبادی اور دہشتگردی کو موضوع بناتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کےلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ،کانفرنس میںسری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندے شریک ہیں، شرکا میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل ہیں۔
مندوبین نے کہاموثر قانون سازی سے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مضبوط کرنے کےساتھ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، کرپشن مشترکہ مسئلہ ہے ،سب کو لائحہ عمل بنانا ہوگا، سی پی اے کانفرنس کا مقصد بہترین حکمرانی کو فروغ دینا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاسردار ایاز صادق سمیت بیرون ملک سے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،پلیٹ فارم جمہوری تسلسل کےساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے، بنیادی حقوق نچلی سطح پر دینا ہوں گے، بڑے مسائل میں موسمیاتی تبدیلی ہے، کانفرنس ایک دوسرے سے سیکھنے کا موقع دے گی،پلیٹ فارم تعاون کا مینار ،پنجاب اسمبلی بامعنی بحث و مباحثے و نتیجہ خیز شراکت داریوں کےلئے موزوں ماحول فراہم کرنے کےلئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
سپیکر سری لنکا پارلیمنٹ ڈاکٹر جگت وکرہ نے کہا کانفرنس باہمی تعاون ، بامقصد مذاکرات کا موقع دے گی ،سب کو غربت کرپشن، قدرتی آفات اور بیڈ گورننس جیسے مسائل کا سامنا ہے، معاشی بدحالی ، کرپشن و سیاسی عدم استحکام مشترکہ مسائل ہیںاگر احتساب اور بہترین حکومت کی جائے تو مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے،کرپشن ملکوں کا مشترکہ مسئلہ ہے ،خاتمے کےلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔
ڈپٹی سپیکر مجلس آف مالدیپ احمد ناظم نے کہاکانفرنس جنوب مشرقی ایشیا میں پارلیمنٹ کو مضبوط کرنے کیلئے مستفید ہوگی، بڑھتی آبادی ،دہشتگردی اور گڈگورننس کےلئے مل کر کام کریں گے، موجودہ دور کے بڑے مسائل میں ماحولیاتی آلودگی ،گڈگورننس ہے، دہشتگردی، ماحولیاتی تبدیلی ، معاشی بدحالی اور گڈ گورننس کےلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
ملائیشین سینٹ ممبر سینیٹر پیٹر ڈینگم نے کہاچاہتے ہیں معاشرتی برابری قائم ہو، موسمیاتی تبدیل تیزی سے اپنا رنگ دکھا رہی ہے،ملکر موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنا ہوگا اور ایسی پالیسیاں بنانا ہوں گی جس سے ماحولیات میں بہتری آئے،ہیلتھ ایمرجنسی لگانا ہوگی تاکہ کوروناجیسی مہلک بیماریاں کا مقابلہ کیاجا سکے۔
سی پی اے ایگزیکٹوممبر ڈاکٹر کرسٹوفر کلیلانے کہا سپیکر ملک احمد خان کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کانفرنس کا مقصد بہترین حکمرانی کو فروغ دینا ہے، سی پی اے کا مستقبل بہت روشن ہے۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کےلئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی اورمعیشت کی ترقی کےلئے بھی مل کر کام کرنا ہوگا، کراس بارڈر مسائل کوبھی مل کر حل کیاجاسکتا ہے، سی پی اے کانفرنس میں شامل ممالک کے صوبوں کو اکٹھا لے کر چلنا ہوگا، دنیا میں گڈ گورننس کے مسائل کا سامنا ہے جسے حل کرنے کی اشد ضرورت ہے،پاکستان کی ابھرتی جمہوریت غربت، ماحولیاتی تبدیلی، ڈیجیٹل ترقی، عوامی صحت جیسے مسائل کے حل کےلئے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















