راولپنڈی:(بیورورپورٹ)شمالی وزیرستان میں آپریشن،سکیورٹی فورسز نے 3 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا ،3 خوارج جہنم واصل ہوگئے، تینوں خوارج خواتین کا برقع پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ،دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
شمالی وزیرستان میں آپریشن،برقع پہن کر فرار ہونےوالے3 خوارج ہلاک
















