پشاور(مشرق نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اپرکرم کے قبائل اسلحہ حکومت کی بجائے قبائلی عمائدین کے پاس جمع کرانے پر زوردے رہے ہیں، لوئرکرم کے قبائل کا اصرارہے کہ اسلحہ سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا جائے، دونوں متحارب قبائل کی تجاویزکواعلیٰ حکومتی افسران کےسامنے پیش کیا جائےگا۔
لوئر کرم قبائل کا کہنا ہے کہ لوئرکرم بگن بازارمیں تعمیر نوکےساتھ معاوضے کی ادائیگی شروع کی جائے، ٹل پاراچنارروڈ پرفائرنگ میں لوئرکرم کے قبائل نہیں بلکہ تیسرا فریق ملوث ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ مرکزی شاہراہ کو کھولنے کیلئے 4 ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی پرغورجاری ہے، لوئراورسنٹرل کرم کے بعد اپرکرم میں بھی بنکرزمسماری کاعمل جاری ہے، اب تک 48 بنکرزمسمار کئے جا چکے ہیں، اتواریا پیرکو تجاویز مرتب کرکے دوبارہ جرگہ طلب کیا جائےگا۔
کرم میں متحرک قبائل کے درمیان اسلحہ حوالگی پر تاحال ڈیڈلاک برقرار
















