موسمیاتی عدالت کے قیام کی ضرو رت، احتساب کا نظام لانا ہوگا،جسٹس منصور

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے موسمیاتی عدالت کے قیام کی ضرو رت، احتساب کا نظام لانا ہوگا۔

موسمیاتی تبدیلی پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا عدلیہ کا موسمیاتی انصاف پر موقف دوں گا، سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب روپے کا نقصان ہوا، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ترین ممالک میں شامل ہے، سیلاب اور آفات نے ملک کو متاثر کیا، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جو انڈس سسٹم کو متاثر کر رہے ہیں، زراعت کے شعبے سے منسلک افراد متاثر ہو رہے ہیں، معائنے کا وقت گزر گیا ،کلائمیٹ سائنس سمجھنی ہو گی، موسمیاتی عدالت کا قیام کی ضرورت ہے، ماحولیاتی مسائل کا فوری طور پر تدارک کرنا ہو گا۔

سینئر جج سپریم کورٹ نے کہا، موسمیاتی احتساب کا نظام لانا ہوگا تا کہ ہر ڈالر کا احتساب ہو، ماحولیاتی انصاف کیلئے فوری اقدامات بہت ضروری ہیں، موسیماتی تبدیلی انصاف کا معاملہ ہے، کوئی حکومتی ادارہ نہیں کہتا فنانشل وسائل کی کمی ہے، عدلیہ کے فیصلے اور حکومت کے فنانس کی حالات مختلف تھے، فنڈ کے بغیر خواب ہے، موسمیاتی تبدیلی انسان کی ہر چیز کو متاثر کرتی ہے، موسمیاتی فنانس بنیادی حق ہے، کلائمیٹ چینج اتھارٹی اور کلائمیٹ چینج فنڈ قائم کرنا ہو گا ۔