ججز کے تبادلے عدلیہ میں تقسیم، بدنیتی پر مبنی ،وکلا نے ہڑتال کااعلان کردیا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ججز کے تبادلے عدلیہ میںتقسیم، بدنیتی پر مبنی ہیں ،اسلام آباد کی تینوں بارز نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی ایڈووکیٹ نے کہا تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلاعمل کی بھرپور مخالفت کریں گی، ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں پیر کو ملک گیر کنونشن ہوگا،کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوگا،جوڈیشل کمیشن اجلاس بھی بدنیتی پر بلایا گیا، 26 ویںآئینی ترمیم کے خلاف تمام درخواستوں کو فی الفور سنا جائے

صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ریاست علی آزاد نے کہا ہڑتال اور کنونشن کا فیصلہ متفقہ ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا گناہ عدلیہ کی آزادی ہے،ہائیکورٹ کو فتح کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں،میڈیا،پارلیمنٹ ، سپریم کورٹ کے بعد عدلیہ کو فتح کیا جا رہا ہے، کنٹرولڈ سسٹم کو نظام نہیں کہہ سکتے، سینئر موسٹ جج کو چیف جسٹس بنایاجائے۔

نعیم گجر نے کہا اسلام آباد کے وکلا کو ماضی میں 10 کور کا خطاب ملتا رہا جب کوئی آئینی شکنی ہو تو وکلا ہی سامنے آتے ہیں، سیاسی جماعتیں اقتدار میں آتی ہیں تو ماضی کو بھول جاتی ہیں، 3ججوں میں ایسا کیا کمال ؟ پنجاب بلوچستان اور سندھ سے ٹرانسفر کیا جا رہا ہے،تینوں تعیناتیاں سازش ،بدنیتی پر مبنی ہیں،آئین و قانون کی دھجیاں بکھیردی گئیں، بھرپور احتجاج اور مزاحمت کریں گے۔