قلات: سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشت گرد جہنم واصل، 18 جوان شہید

راولپنڈی (مشرق نیوز) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے منگوچر میں روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے جنہوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ منگوچر آپریشن میں 12 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے جبکہ دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے بلوچستان ایف سی کے 18 جوان بھی شہید ہو گئے۔ پاک فوجی کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بلوچستان کا ماحول خراب کرنا تھا، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشنز جاری ہے، اس گھناو¿نے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔