ملا کنڈ :(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے اب لانگ مارچ کےلئے نکلے تو کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، پی ٹی آئی کی پچھلی قیادت اداروں سے رابطے میں تھی،میں گرفتار ہوا تو شاہراہ ریشم، پاک افغان شاہراہ، موٹروے اور جی ٹی روڈ مکمل بند کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کوئی سیاست نہ سکھائے، گراس روٹ لیول سے آیا ہوں، بانی چیئرمین عمران خان کو کہا تھا میری جگہ ایسے بندے کو صوبے کا صدر بنائیں جس کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کےساتھ تعلق اچھا ہو،پی ٹی آئی سے پیسوں کے عوض عہدے دینے کے کلچر کو ختم کروں گا، تنظیم سازی کےلئے بانی چیئرمین عمران خان نے کوئی ہدایت نہیں دی۔
جنید اکبر نے کہا8 فروری کے احتجاج کےلئے کسی منتخب ممبر کو بندے لینے کا ٹارگٹ نہیں دونگا، شہباز شریف یاد رکھےںپی ٹی آئی حکومت آئی تو آپ کے بچے بھی روئیں گے۔
لانگ مارچ کےلئے نکلے تو کسی سے بات نہیں ہوگی:جنید اکبر
















