پی ٹی آئی وکیل کا انسداددہشتگردی عدالت میں داخلہ بند

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی وکیل تابش فاروق کا راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں داخلہ بند،توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا،دونوں نوٹس انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے۔

نوٹس میںکہا گیا عدالت میں ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کے دوران نعروں کا جواب دے کر آپ نے قیدیوں کے ہجوم کو چارج کرکے دھمکانے کا ماحول پیدا کیا، پیدا کردہ ماحول کے باعث ملزم عدالت پر دھاوا بول سکتے تھے، آپ کا طرز عمل نہ صرف عدالت کی توہین بلکہ پیشہ وارانہ بدتمیزی بھی ہے، معاملہ پنجاب بار کونسل لاہور کو بھجوایا جا رہا ہے،تابش فاروقی کو توہین عدالت کے نوٹس کا 3دن کے اندر جواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا 3دن میں جواب داخل نہ کرانے پر تصور ہوگا آپ کے پاس دفاع میں کچھ موجود نہیں۔