خارجی دہشتگردوں کیلئے موبائل فون استعمال کرنا ممنوع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)خارجیوں کی پے درپے ہلاکتیں،سرغنہ نور ولی محسود نے دہشتگردوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائدکردی، خفیہ گفتگو منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشتگردوں کو موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے،خارجی نور ولی محسود نے کہا سارے مجاہدین کو پیغام پہنچا دو موبائل سادہ ہو یا انٹرنیٹ والا ، مستقبل میں کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ،ضرورت ہو تو موبائل استعمال کریں اور پھر فوری بند کر دیں،دفاعی ماہرین کے مطابق دہشتگردوں کی ہلاکتوں کے باعث فتنہ الخوارج قیادت سکیورٹی تدابیر میں سختی لانے پر مجبور ہوئی ۔