مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دے دی

لاہور: ( ) مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے ڈیڈ لائن دے دی۔


رانا ثنا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی والے آج رات 12 بجے تک آجائیں،، ملک کی بہتری کیلئے بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا بیٹھیں بات کریں، 2018 کے بعد گلہ تھا رزلٹ الٹ دیا گیا انہوں نے حکومت بنائی، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔