لاہور:( کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کی مختلف شقوں پر پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔
جسٹس فاروق حیدر نے جعفر بن یار کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا پیکا بل کی جلد منظوری کےلئے اسمبلی نے اپنے رولز معطل کیے،ماضی میں متنازع پیکا ایکٹ کو خاموش ہتھیار کے طور استعمال کیا جاتا رہا ہے،نئی سزاﺅں کے اضافے سے ملک میں رہ جانے تھوڑی سی آزادی بھی ختم ہوجائے گی۔
عدالت نے متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کےخلاف درخواست پر مختلف سیکشنز پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیاپہلے فریقین کا موقف سن لیں پھر فیصلہ کریں گے۔
پیکا ایکٹ کی مختلف شقوں پر فوری عمل روکنے کی استدعا مسترد
















