کے پی حکومت کا 9 مئی واقعات پر پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور

پشاور: ( ) کے پی حکومت نے 9 مئی واقعات پر پھر جوڈیشل کمیشن بنانے پر غور شروع کردیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کے لیے دو بار خطوط لکھے ، ہائیکورٹ سے جواب نہ ملنے پر پارٹی نے ایک بار پھر معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا اگر عدالت سے جواب نہ ملا تو حکومت اپنا کمیشن قائم کرے گی۔

تیسری درخواست دائر کی جائے یا پھر یادہانی کے لئےعدالت کو خط لکھا جائے ، مشاورت شروع کردی گئی ، عدالت کی جانب سے مناسب جواب نہ ملا تو پھر دیگر آپشنز موجود ہیں، کمیشن کسی ریٹائرڈ جج پر مشتمل ہوگا۔