پاک چین دوستی 2آئرن بھائیوں کی داستان ہے:عطا تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کئی دہائیوں پر محیط پاک چین دوستی 2آئرن بھائیوں کی داستان ہے ،ابھی سی پیک فیز ٹو میں ہیں ،گوادر میں ایئرپورٹ کا افتتاح ہو چکا،ون بیلٹ ون روڈ جہاں جہاں سے گزرتی معاشی اثرات چھوڑتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا دوستی آباو اجداد سے وراثت میں ملی ، تعلقات نہ صرف گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ بلکہ عوام سے عوام میں بھی محبت میں کوئی مثال نہیں ملتی ،دوستی کو سمجھنے کیلئے چین جانا ہو گا،اگلی نسل کو دوستی مزید مضبوط دے کر جانی ہے۔