اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کون سا کیس کہاں لگے گا، فیصلہ ججز کمیٹی کا اختیار ہے، آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 2 حکم واپس لینے کا حکمنامہ جاری کردیا۔
آئینی بنچ نے تحریری حکمنامے میں کہا 13 اور 16 جنوری کے حکمنامے بغیر کسی اختیار کے تھے، دونوں حکمنامے واپس لیے جاتے ہیں، ججز کمیٹیاں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت کام کرتی ہیں، کون سا کیس کہاں لگے گا فیصلہ کرنا کمیٹیوں کا اختیار ہے۔
کون سا کیس کہاں لگے گا، فیصلہ ججز کمیٹی کا اختیار ہے: حکم نامہ
















