ہیوسٹن:(مشرق نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے چین مخالف کسی تقریب میں نہیں گیا،پاکستان کےخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
دورہ امریکہ کے موقع پر ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہادہشتگردی صرف پاکستان نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے،دورہ امریکہ کا مقصد امریکی سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کےخلاف موثر پلان بنانا ہے،امریکہ میں چین کےخلاف کسی تقریب میں نہیں گیا، مخالفین زہریلا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وزیرداخلہ نے کہاامریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کےخلاف اکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن حد کراس نہ کی جائے، پاکستان کےخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا۔
محسن نقوی نے کانگریس اراکین کےساتھ ملاقاتوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہادونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےلئے مختلف پہلوو¿ں پر بات چیت کی گئی،پاکستان کے مسائل کے حل کےلئے عالمی برادری کا تعاون ضروری ہے۔
پاکستان کےخلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائےگا‘ محسن نقوی
















