شیر کا بچہ بغیر اجازت رکھنے پر ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا

لاہور(کورٹ رپورٹر)عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ کو غیر قانونی طور پر شیر کا بچہ رکھنے کے جرم میں 50 ہزار روپے جرمانہ اور کمیونٹی سروس کی سزا سنادی۔

رجب بٹ کو حکم دیا گیا ایک سال تک ہر ماہ جانوروں کے حقوق کے تحفظ پر ویڈیوز بنا کر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کریں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ حامد الرحمان نے فیصلے میں کہا رجب بٹ کو ہر ماہ کے پہلے ہفتے میں 5 منٹ کی ویڈیو اپلوڈ کرنا ہوگی، مقصد عوام کو جنگلی حیات کے تحفظ اور غیر قانونی شکار سے آگاہی دینا ہے، محکمہ وائلڈ لائف ویڈیوز کی مانیٹرنگ کرے گا،رجب بٹ نے عدالت کے سامنے اپنا جرم تسلیم کیا ۔