کبریٰ خان اور گوہر رشید 22 فروری کو شادی کریں گے
کراچی (مشرق نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ڈھکے چھپے الفاظ میں آئندہ ماہ شادی کا اعتراف کر لیا۔حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا جہاں کبریٰ خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔دوران گفتگو کبریٰ خان نے آئندہ ماہ شادی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کی۔کانٹینٹ کری ایٹر نے اداکارہ سے ان کے قریبی دوست گوہر رشید گوہر کی عدم موجودگی کے حوالے سے سوال کیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے، انہیں یہاں ہونا چاہیے۔کانٹینٹ کری ایٹر نے کبریٰ خان نے مزید پوچھا کہ آپ فروری میں شادی کرنے والی ہیں؟ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے ڈھکے چھپے الفاظ میں شادی کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ ہاں بظاہر میں فروری میں شادی کرنے والی ہوں۔جوڑا آئندہ ماہ کی 22 تاریخ کو شادی کے شادی کی تقریبات پاکستان کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی میں ہوں گی۔



















