مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ،عمران کو ڈاکے کی سزا ملی،عطا تارڑ

لاہور:(خبر نگار)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے عمران خان کو رشوت ، ڈاکے کی سزا ملی،پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے،190ملین پاﺅنڈاوپن اینڈ شٹ کیس تھا، عدالتی فیصلہ ملکی تاریخ کااہم ترین فیصلہ ہے، شہزاد اکبر نے ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا، پی ٹی آئی اپنی چوری چھپانے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کررہی ہے،پی ٹی آئی والے خدا کا خوف کریں ،معاملے پر مذہب کو درمیان میں نہ لائیں۔

علما کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا190ملین پاﺅنڈ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ ہے، بانی پی ٹی آئی کو رشوت اور ڈاکے کی سزا ملی،کوئی بنیاد نہیں کہا جائے قانونی سقم رہ گیا، این سی اے نے پیسہ ضبط کرکے حکومت کے حوالے کیا ، پیسہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے تھا، شہباز شریف نے خود کو نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات میں خود کو کلیئر کیا،190ملین پاﺅنڈ کے پیسے سے 25کروڑ کا گھر بنایا گیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کے ذرائع آمدن کیا ہیں ؟۔

وزیر اطلاعات نے کہاپی ٹی آئی کے پاس اپیل کیلئے مضبوط مواد نہیں ،القادر ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں دےدیا گیا،القادر ٹرسٹ کیس میں کابینہ کے کسی رکن نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اس لیے کسی رکن کو سزا نہیں دی گئی ، مفروروں کی گرفتاری کےلئے سب اداروں سے معاونت کریں گے،کیا ملک ریاض اتنی سکت رکھتے تھے پیسہ عمران خان کی مرضی کے بغیر لے لیتے۔

عطا تارڑ نے کہالاس اینجلس کی عدالت کا فیصلہ آپ کےخلاف آیا ،فواد چودھری ،مراد سعید اور شیریں مزاری کے کہنے پر بھی بند لفافہ نہیں کھولا گیا اگر کوئی شخص ڈاکہ ڈالے تو کیا پیسوں سے دینی مدرسہ یا یونیورسٹی بنائی جاسکتی ہے،پی ٹی آئی کے پاس اپنے دفاع کےلئے قانونی طورپر کوئی مواد ثبوت و شواہد نہیں،اپیل 2 ،3پیشیاں برداشت نہیں کرے گی ،حکومت کا پیسہ واپس لائیں گے، مذاکرات کا مقصد ڈیل نہیں ،ملک میں استحکام لانا ہے ،”او و،اوو“اگر 9مئی اور 26نومبر کو بھی کر لیتے تو اچھا ہوتا،26ویں آئینی ترمیم پر پی ٹی آئی نے ساتھ دیا۔