پشاور: (بیورورپورٹ) سینئر پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہاہے این آر او عمران نہیں حکومت کی ضرو رت ،پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا ملک میںمشکلات حکمرانوں کی وجہ سے ہیں، پوری دنیا دیکھ رہی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہو رہی ہے،بانی پی ٹی آئی کےخلاف جعلی مقدمہ بنایا گیا، 3بار جج فیصلہ موخرکر دے کیونکہ کچھ ہے ہی نہیں،عمران خان کو ڈرانے کیلئے فیصلہ ملتوی کرتے رہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہاامن و امان کی صورتحال خراب ہے، حکومت کی دہشتگردی ختم کرنے پر توجہ نہیں صرف پی ٹی آئی کو خراب کرنے میں لگی ہے۔
این آر او عمران نہیں حکومت کی ضرو رت ہے، شوکت یوسفزئی
















