راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے فیصلے نے عدلیہ کی ساکھ کوخراب کردیا، کیس میں مجھے فائدہ پہنچانہ حکومت کو ،کوئی ریلیف نہیں چاہیے، تمام کیسز کا سامنا کروں گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاچاردیواری کا تقدس پامال کرنےوالے پولیس افسروں کوپلاٹ دئیے گئے ،مخالفین کوسزائیں دی جارہی ہیں،میری اہلیہ گھریلو خاتون ہے، کیس سے کوئی تعلق نہیں، سزا مجھے تکلیف دینے کےلئے دی گئی،غور سے سن لیں کسی قسم کی ڈیل نہیں کروں گا، 1971 میں جنرل یحییٰ نے ملک تباہ کیااب آمر اپنے فائدے کےلئے یہی کام کر رہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہاجتنی مرضی سزائیں سنائیں کوئی فرق نہیں پڑتا، نواز، شہباز اور زرداری ڈکٹیٹر کےساتھ ہیں ہر سال شوکت خانم 9 ارب کا فنڈ اکھٹا ہوتا ہے، کبھی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی گئی۔
فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ خراب ،کسی قسم کی ڈیل نہیں کروں گا،عمران خان
















