دہشتگردی میں ٹی ٹی پی ملوث، امریکہ کےساتھ دیرینہ تعلقات بہتر بنا رہے ہیں:پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہاہے حقیقت ہے پاکستان امریکہ کےساتھ کسی اتحاد کا حصہ نہیں رہا،بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کرتے ہےں،دہشتگردی میں ٹی ٹی پی ملوث،سرحدوں پر باڑ کی تنصیب بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

صحافیوں کو بطور ترجمان دفتر خارجہ اپنی پہلی ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے شفقت علی خان نے کہاواخان کا علاقہ افغانستان کا حصہ ہے اور پاکستان ہمسایہ ملک کی سرزمین پرکوئی غلط عزائم نہیں رکھتا،حقیقت ہے پاکستان امریکہ کےساتھ کسی اتحاد کا حصہ نہیں رہا تاہم پاکستان امریکہ کا نان نیٹو اتحادی رہا ،بلاول بھٹو کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں آیا ،ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں سفیر شرکت کریں گے۔

شفقت علی خان نے کہا امریکہ کےساتھ دیرینہ تعلقات بہتر بنا رہے ہیں،دہشتگردی بہت پیچیدہ مسئلہ ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ملک کے اندر حملوں و دہشت گردی میں ملوث ہے، سرحدوں پر باڑ کی تنصیب بڑی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاغزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، حالات سازگار ہوتے ہی فلسطینی بہن بھائیوں کےلئے مزید امدادی کھیپ بھیجنے کی کوشش کریں گے،پاکستان اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات ہیں، برطانیہ میں نسلی تعصب پر مبنی تبصرہ افسوسناک ،قابل مذمت ہے۔