راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ )خیبرپختونخوا میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے 8خوراج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں، ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ،خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے تلاش کیا گیا،آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا،ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے،خوارج سے اسلحہ، گولیاں و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا قوم سکیورٹی فورسز کےساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
خیبرپختونخوا میں آپریشنز،8خوراج جہنم واصل،اسلحہ وبارودبرآمد



















