پی ایس ایل 10کی ڈرافٹنگ،بڑے بڑے نام ٹیموں کاحصہ،وارنر مہنگے ترین کھلاڑی

لاہور :(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)پی ایس ایل 10کی ڈرافٹنگ،6فرنچائزز نے اپنے سٹارز پر مشتمل سکواڈ چن لیا۔

ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور شاہی قلعہ میں ہوئی،پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز ، گلیڈی ایٹرز نے 3، 3دیگر 4فرنچائزز نے ایک ایک کھلاڑی کو منتخب کیا،پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے، عباس آفریدی ،لاہور قلندرز ڈیرل مچل ،پشاور زلمی ٹام کوہلر کیڈمور ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فن ، مارک چیپمین ، فہیم اشرف ،ملتان سلطانز مائیکل بریسویل، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شورٹ کا انتخاب کیا ،ڈائمنڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کراچی کنگز، کاربن بوش ، علی پشاور زلمی، جیسن ہولڈر اسلام آباد یونائیٹڈ، کشال پریرا لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔

گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد (وائلڈ کارڈ)، ناہید رانا ،حسین طلعت، ملتان سلطانز نے حسنین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین دروش، کراچی کنگز نے عامر جمال، ملتان سلطانز نے کامران غلام کا انتخاب کیا،سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے عاکف جاوید، طیب طاہر (رائٹ ٹو میچ)، گڈاکیش موتی ، جوش لٹل،کراچی کنگز نے میر حمزہ، لٹن داس کا انتخاب کرلیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلمان ارشاد، نواز، اینڈریز گوس ،لاہور قلندرز نے آصف آفریدی، آصف علی، ارشاد حسین، اخلاق کو چنا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز خرم شہزاد، حسیب خان، کائل جیمیسن ،پشاور زلمی نے احمد دانیال ،نجیب زدران کو لیا۔

ایمرجنگ پلیئرز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز، ذیشان، پشاور زلمی نے معاذ صداقت، ملتان سلطانز نے شاہد عزیز، عبید شاہ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعد مسعود، حنین شاہ، لاہور قلندرز نے مومن قمر، ازاب، کراچی کنگز نے ریاض فواد علی کا انتخاب کرلیا،ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان ہوگا،آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پاکستان سپر لیگ میں مہنگے ترین کرکٹر ہوں گے، پی ایس ایل کھیلنے کے کم از کم 3لاکھ ڈالرز ملیں گے۔