قومی اسمبلی اجلاس 13 جنوری ، سینٹ اجلاس 14 جنوری کو طلب

اسلام آباد: ( ) صدر آصف زرداری نے قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس طلب کر لیے۔


ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 جنوری بروز پیر شام 5 بجے اور سینٹ کا اجلاس 14 جنوری بروز منگل کو شام 4 بجے طلب کیا ۔

صدرمملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیے، قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا 12 واں اجلاس ہو گا۔