کراچی: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے معیشت درست سمت گامزن ، بیرونی اداروں پر انحصار کم کرنے کیلئے مقامی کیپٹل مارکیٹ کو مضبوط کرنا ہے،شہبازشریف کی سربراہی میں ضرور آگے بڑھیں گے، مایوسی کی بات نہیں پاکستان جلد کھویا مقام حاصل کرے گا، آنے والے دن اور سال ضرور بہتر ہوں گے، بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہاخوشی ہے 9سال قبل لگایا جانے والا تمام سٹاک مارکیٹوں کے انضمام کا پودا اب تناور درخت بن چکا ،2017 میں سیاسی عدم استحکام سے معیشت کا پہیہ روکا گیا، پی ڈی ایم حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت بھرپور محنت کر رہی ہے،27سال بعد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)جیسے بڑے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا۔
وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹراورنگزیب نے کہاسٹاک ایکسچینج کی ترقی ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،معاشی سمت درست اور سفر طویل ہے، پائیدار ترقی کیلئے اداروں میں اصلاحات ناگزیر ہیں،ایف بی آر میں ڈیجیٹائزیشن کا آغاز کر دیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے قرضوں اور سود کی ادائیگی میں خاطر خواہ کمی ہوئی ،ملک کوپائیدارنمو کی طرف لےجانے میں سٹاک مارکیٹ کاکردارکلیدی اہمیت کاحامل ہے۔
مایوسی کی بات نہیں پاکستان جلد کھویا مقام حاصل کرے گا،اسحاق ڈار
















