اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان ،بھارت نے جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کرلیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تبادلہ جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت ہوا،معاہدے پر 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے گئے، ہر سال دونوں ممالک یکم جنوری کو اپنی جوہری تنصیبات سے ایک دوسرے کو مطلع کرتے ہیں،پاکستان کی فہرست ہندوستانی ہائی کمیشن،ہندوستان کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی،دونوں ممالک یکم جنوری 1992 سے فہرستوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔
پاکستان ،بھارت میں جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ



















