اسلام آباد:(بیورورپورٹ)محکمہ موسمیات نے کہاہے 2025 میں 2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے،دوسرا سورج گرہن پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔
رواں سال کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا، پہلا چاند گرہن صبح 8 بجکر 57 منٹ پر شروع ہوگا، پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا،دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب ہوگا، چاند گرہن رات 8 بج کر 28 منٹ پر شروع اور ایک بج کر 55 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا، پاکستان سمیت یورپ، ایشیا اور افریقہ میں دکھائی دےگا۔
2025 میں 2 سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے، محکمہ موسمیات
















