اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاہے دنیا میں انٹرنیٹ سپیڈ کے لحاظ سے پاکستان 97 ویں نمبر پر ہے،وی پی این کے معاملے پر سٹینڈ لیا ،بند نہیں ہونے دیا ،وی پی این سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن کا عمل 19 دسمبر کو شروع کیا گیا، 2 انٹرنیٹ سروس پروائیڈرز نے لائسنس کی درخواست دی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے نے کہا2افریقہ کیبل بچھانے کا کام رواں سال مکمل ہوجائے گا، دنیا میں انٹرنیٹ سپیڈ کے لحاظ سے 97 ویں نمبر پر ہیں،سب میرین کیبل کو شارک نہیں کاٹ سکتی، آپ کسی اور چیز کو شارک کہتے ہیں تو الگ بات ہے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا پی ٹی اے کو روزانہ سوشل میڈیا مواد کی 500 شکایات موصول ہوتی ہیں، پی ٹی اے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مواد بلاک کرنے کی درخواست کرتا ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 80 فیصد مواد بلاک کردیتے ہیں، 20 فیصد مواد کو بلاک نہیں کیا جاتا۔
اجلاس کے دوران سینیٹر کامران مرتضی ،چیئرمین پی ٹی اے کے درمیان مکالمہ ہوا، کامران مرتضی نے کہا قانون میں نہیں لکھا تو آپ انٹرنیٹ کیسے بلاک کرسکتے ہیں،چیئرمین پی ٹی اے نے کہا اگر غلط ہے تو حکومت 9 سال سے انٹرنیٹ کیوں بند کراتی ہے، میں تاریخ اور وقت بتا سکتا ہوں کب کب انٹرنیٹ بند ہوا،2016سے جب بھی وزارت داخلہ کا خط آتا انٹرنیٹ بند ہوتا ہے، میرے آنے سے پہلے پریکٹس چلتی رہی ،پہلی بار پتہ چلا انٹرنیٹ کی بندش غلط ہوتی ہے،حتمی لیگل رائے وزارت قانون ،داخلہ دے سکتی ہے۔
انٹرنیٹ سپیڈ کے لحاظ سے پاکستان کا97 واں نمبر
















