2025اتحاد، ترقی و خوشحالی کا سال،آئیں! اختلافات ختم،تعلقات مضبوط کریں،بلاول بھٹو

کراچی: (بیورورپورٹ)چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے قوم ترقی پسند و جامع پاکستان کی جستجو میں متحد رہے،نئے سال میں داخل ہوتے ہوئے اپنی جدوجہد کا جائزہ لینا چاہیے۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا اپنی کامیابیوں کا جشن منانا اور ایسے پاکستان کی تعمیر کےلئے اپنے عزم کو تازہ کرنا چاہیے جو اپنے بانی قائدین کے خوابوں کی عکاسی کرے،وقت ہے اپنے تعلقات کو مضبوط ، اختلافات ختم اور انصاف، برابری و امن کےلئے ملکر کام کریں،غربت، عدم مساوات اور جہالت کےخلاف جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔

چیئرمین پی پی نے کہاعوام چیلنجز پر قابو پا کر ایسے مستقبل کا راستہ ہموار کریں گے جو امید اور ہم آہنگی سے بھرا ہو،آئیے، نیا سال جمہوریت، آزادی اور سماجی انصاف کے اصولوں کےلئے وابستگی کو دوبارہ زندہ کرے، سب ملکر 2025 کو پاکستان کےلئے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے۔