حج لیبر کوٹہ ،کم آمدنی والے ملازمین کی نامزدگیاں طلب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) اداروں سے حج لیبر کوٹے پر کم آمدنی والے ملازمین کی نامزدگیاں طلب کر لی گئیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا حج پالیسی 2025 کے مطابق لیبر کوٹے کےلئے 300 نشستیں مخصوص ہیں ، پبلک، کارپوریٹ سیکٹر کے سکیل 1 تا 9 کے مساوی ملازمین، مزدور، صنعتی کارکن اور کان کن لیبر کوٹہ کے اہل ہوں گے، سماجی ذمہ داری کے تحت لیبر کوٹہ کے حج اخراجات متعلقہ ادارہ برداشت کرے گا، کارپوریٹ اداروں کا ای او بی آئی ، ورکرز ویلفیئر فنڈ سے رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، خواہشمند ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو 15 جنوری تک درخواستیں جمع کرائیں۔