لعل شہباز قلندر کا مزار امن کا درس دیتا ہے،صدرمملکت

سیہون :(بیورورپورٹ) صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے لعل شہباز قلندر کا مزار پیار، محبت اور امن کا درس دیتا ہے، مزار پر حاضری دیکر دلی سکون ملتا ہے۔

آصف زرداری نے سندھ دھرتی کے عظیم بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دی ،فاتحہ خوانی کی،ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ صوبائی وزرا علی حسن زرداری، ریاض شاہ شیرازی، ملک اسد سکندر بھی موجود تھے۔

وزیر اوقاف نے صدر مملکت کو سندھی ٹوپی و اجرک کا تحفہ پیش کیا، صدر مملکت کو لعل شہباز قلندر کے مزار پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔