جعلسازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنےوالی 3 مفروربنگلہ دیشی خواتین گرفتار

کراچی:(بیورورپورٹ)جعلسازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنےوالی 3 مفروربنگلہ دیشی خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی تینوں خواتین کو گلشن اقبال کے علاقے سے گرفتار کیا گیا،عائشہ ، حنا اور افشاں ناز 2022 سے مطلوب تھیں،غیرملکی ہونے کے باجود قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔

ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ملزموں نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کئے،سہولت کاری میں ملوث عناصر کےخلاف بھی تحقیقات کو وسیع کردیا گیا ۔