راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، سکیورٹی فورسز نے 13 خارجی دہشتگرد وں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن سرا روغہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا،سکیورٹی فورسز نے خوراج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،ہلاک ہونےوالے دہشت گرد فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاسکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کےلئے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے 13 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاپوری قوم دہشتگردی کےخلاف متحد ہے،ناسور کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،عوام کی حمایت سے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 13 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
















