کراچی:(بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی نے ن لیگ کی وکٹ گرادی،سندھ کے سینئر رہنمارانا احسان جیالے بن گئے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا احسان نے کہا شمولیتی پروگرام اپنے حلقے میں کروں گا، کثیر تعداد میں لوگوں کو پی پی میں شامل کرائیں گے،کافی عرصے بعد میں نے اپنے نظرئیے کو بدلا،پیپلز پارٹی کارکنوں کےساتھ مشکل وقت میں کھڑی ہوتی ہے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا رانا احسان کو خوش آمدید کہتا ہوں، کراچی میں پیپلز پارٹی مضبوط ہورہی ہے، اب الیکشن جیتنا آسان ہوجائے گا، ملک میں پانی کی تقسیم کا آئینی و قانونی طریقہ کار موجود ہے ، صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم میں صدر کا کوئی کردار نہیں،عمران خان سے سیاسی اپروچ اپنانے اور اچھے فیصلے کی کوئی امید نہیں ۔
پی پی نے ن لیگ کی وکٹ گرادی،رانا احسان جیالے بن گئے
















